27 فروری 2012 - 20:30

سعودی عرب میں ایک انقلابی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ عوامی مطالبات منظور کئے جانے تک تحریک جاری رہے گي۔

ابنا: آل سعود مخالف، سعودی عرب بچاؤ نامی تنظیم نے مشرقی علاقوں بالخصوص قطیف میں جاری آل سعود کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک جزیرۃ العرب کے عوام کو آزادی اور حقوق نہیں مل جاتے وہ اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

اس تنظیم نے اپنے بیان میں سعودی عرب میں جاری آل سعود کی تشدد آمیز کارروائيوں اور انسانی حقوق کی پامالی پر انسانی حقوق تنظیموں اور عرب و مغربی ذرائع ابلاغ کی خاموشی کی مذمت کی۔ سعودی عرب کی اس انقلابی تنظیم نے تاکید کی ہے کہ جب تک فرقہ وارانہ تعصبات پر مبنی پالیسیاں ختم نہیں ہوتيں عوامی انقلابی تحریک جاری رہے گي۔

یاد رہے کہ جزیرۃ العرب میں بھی مختلف ملکوں میں جاری عوامی تحریکوں کے ساتھ ساتھ انقلابی تحریک کا آغاز ہوا ہے جس سے آل سعود کی نیندیں حرام ہوگئي ہیں۔ آل سعود نے انقلابی عوام کو کچلنے کے لئے کرائے کے غنڈوں کی فوج تیار کی ہے۔ ........

/169